آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر وطن عزیز کے عظیم شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش دن ہے، جب قوم نے اتحاد، نظم و ضبط اور جذبۂ حب الوطنی کے ساتھ ملکی دفاع کا عزم کیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وطن کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے پاک افواج کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یومِ دفاع و شہدا: عسکری قیادت کا شہدا کو خراج عقیدت، کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان
‘شہداء کی لازوال قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔’
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس بھی ملک کے امن و سلامتی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی
یومِ دِفاع پر وطن کے عظیم شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، آئی جی اسلام آباد
شُہداء کی لازوال قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہیں، آئی جی اسلام آباد
شہداء کی قربانیاں آنے…
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 6, 2026
‘اسلام آباد پولیس کے شہداء نے بھی امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے عظیم قربانیاں پیش کی ہیں، جنہیں ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔’
سید علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ یوم دفاع ہمیں قومی اتحاد، نظم و ضبط اور یکجہتی کا درس دیتا ہے، ملک کی سلامتی اور امن کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
‘ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔’
مزید پڑھیں: یوم دفاع پر مزار قائد کے گارڈز کی ذمہ داری فضائیہ کے کیڈٹس کے سپرد
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، شہداء کے اہلخانہ ہماری قومی ذمہ داری ہیں اور وہ خصوصی احترام و قدر کے مستحق ہیں۔
‘یوم دفاع کے موقع پر اس عزم کی تجدید کی جائے کہ پاکستان کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے متحد رہیں گے اور وطن کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔’













