پرنس آرچی اور للی بیٹ پہلی بار برطانیہ آئیں گے، کیا کزنز سے ملاقات ہوگی؟

بدھ 24 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگن مارکل کے بچوں، پرنس آرچی اور پرنسس للی بیٹ کی اس موسمِ گرما میں پہلی بار برطانیہ آمد متوقع ہے، تاہم دورے کے دوران ان کی اپنے کزنز سے ملاقات کے امکانات انتہائی کم دکھائی دے رہے ہیں۔

شاہی مبصرین کے مطابق جولائی کے وسط میں لندن آنے والے ان بچوں کی اپنے کزنز، یعنی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے بچوں (پرنس جارج، پرنس لوئس اور پرنسس شارلٹ) سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں کیونکہ ویلز ہاؤس ہولڈ کے موسمِ گرما کے منصوبے پہلے ہی طے ہوچکے ہیں۔

شاہی امور کی ماہر امنڈا مٹا کا اپنے پوڈ کاسٹ میں کہنا تھا کہ اگر دونوں خاندانوں کے تعلقات میں بتدریج بہتری آبھی رہی ہو، تب بھی کزنز کی اس ملاقات کے لیے غیرمعمولی منصوبہ بندی اور دونوں اطراف سے شدید خیر سگالی کی ضرورت ہوگی۔

دوسری جانب شاہی رپورٹر ایملی نیش نے واضح کیا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان طویل عرصے سے جاری شدید کشیدگی اس ملاقات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ ولیم اور ہیری ایک دوسرے سے بات تک نہیں کررہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’آخری سالوں کو میرے لیے عذاب نہ بناؤ‘، کنگ چارلس کی شہزادہ ہیری سے صلح کی خواہش سامنے آگئی

ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کو ایک دوسرے سے ملوانے سے پہلے دونوں بھائیوں کے مابین تعلقات کا بحال ہونا سب سے اہم ہے، جبکہ ان کے والد کنگ چارلس بھی دونوں بیٹوں کے اس دیرینہ جھگڑے میں پڑنے سے گریز کررہے ہیں۔

کنگ چارلس کی تمام تر توجہ طویل عرصے بعد اپنے بیٹے ہیری اور پوتے پوتی سے وقت گزارنے پر مرکوز ہے، جبکہ ہیری اور میگن نے 10 سے 17 جولائی کے دورے کے دوران کراؤن اسٹیٹ کی جانب سے شاہی رہائش گاہ میں قیام کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں