بی جے پی اکثریتی ریاست اتر پردیش میں مسلمان استاد کو  شہید کردیا گیا

جمعرات 17 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت والے ضلع بجنور میں مسلمان سرکاری اسکول کے ایک استاد کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ساو پوری گاؤں میں ایک پرائمری اسکول کے گیٹ کے قریب مسلح شخص نے استاد نوشاد احمد پر فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔

حملہ آور کی شناخت گورو راٹھی کے نام سے کی گئی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 گولیاں نوشاد احمد کے سینے میں لگیں، جبکہ ایک گولی اسکول کی دیوار سے جا لگی۔

شدید زخمی استاد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

بتایا گیا ہے کہ نوشاد احمد اسکول کے قریب اس وقت حملے کا نشانہ بنے جب وہ گھر واپس جا رہے تھے۔

واقعے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی، تاہم قتل کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر فرقہ وارانہ دشمنی اور مسلمانوں کے خلاف مبینہ تعصب کے ممکنہ کردار کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حارث کھوکھر کے اپنی بھابھی کے ساتھ ناجائز تعلقات؟ رشتہ تڑوانے میں دشمن کون؟ لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

نیند کی کمی پوری کرنے کا درست طریقہ کیا ہے؟

اداکارہ کرن خان نے نازیہ حسن کے سابق شوہر سے دوسری شادی کرلی

’قاسم اور سلیمان کی امی کو شادی کی مبارکباد‘، طلال چوہدری کا جمائما گولڈ اسمتھ کے لیے خصوصی پیغام

لاہور ہائیکورٹ نے رضوان کی این سی سی آئی اے کے نوٹس کے خلاف درخواست مسترد کردی

ویڈیو

حارث کھوکھر کے اپنی بھابھی کے ساتھ ناجائز تعلقات؟ رشتہ تڑوانے میں دشمن کون؟ لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟