عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 3800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 436 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 3257 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 88 ہزار 749 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 38 ڈالر کمی کے بعد 4309 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔












