انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید مستحکم

جمعرات 17 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ایک پیسہ بھی بہت ہے‘: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ جاری

کاروباری دن کے اختتام پر مقامي کرنسی 277.26 روپے پر بند ہوئی جس سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.01 روپے (1 پیسہ) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل بدھ کو روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 277.27 روپے پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی کرنسی مارکیٹ

امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے اور آنے والے مہینوں میں مزید اضافے کے اشارے کے بعد عالمی مارکیٹ میں امریکی ڈالر 7 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر برقرار رہا۔ ڈالر کا انڈیکس 100.33 پر دیکھا گیا جو 31 جولائی کے بعد سے مضبوط ترین سطح ہے۔

مزید پڑھیے: خراماں خراماں: روپے کی قدر مسلسل مضبوطی کی سمت گامزن، جانیے یہ سلسلہ کب سے جاری ہے؟

امریکی فیڈرل ریزرو کا فیصلہ: فیڈرل ریزرو کے نئے سربراہ کیون وارش کی قیادت میں شرح سود میں اضافے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا جس میں سنہ 2026 میں مزید ایک بار شرح سود بڑھانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق سال کے آخر تک مزید 0.25 فیصد شرح سود بڑھنے کا امکان 90 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

دیگر عالمی کرنسیاں: ڈالر کی مضبوطی کے باعث یورو 1.1456 ڈالر کی سطح پر آگیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.3377 ڈالر پر مستحکم رہا۔ جاپانی ین 156.20 فی ڈالر کے ساتھ 2 ہفتوں کی کم ترین سطح کے قریب رہا کیونکہ مارکیٹ کو بینک آف جاپان کے جمعے کے فیصلے کا انتظار ہے۔

خام تیل کی قیمتیں

ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔ سعودی عرب کی جانب سے عمان کے ذریعے اضافی خام تیل کی فراہمی کی خبروں سے سپلائی کی تشویش میں کچھ کمی آئی، تاہم مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار رہیں۔ برینٹ کروڈ 105.64 ڈالر فی بیرل اور امریکی ڈبلیو ٹی آئی  102.10 ڈالر فی بیرل پر معامله ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ میں پرانے پیغامات تلاش کرنا مزید آسان ہوگیا

آزاد کشمیر کابینہ کا پہلا اجلاس، وزیراعظم کی عام آدمی کو فوری ریلیف، ہنگامی ’شکایات ڈیسک‘ قائم کرنے کی ہدایت

پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر ایشین گیمز کرکٹ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

حارث کھوکھر کے اپنی بھابھی کے ساتھ ناجائز تعلقات؟ رشتہ تڑوانے میں دشمن کون؟ لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

نیند کی کمی پوری کرنے کا درست طریقہ کیا ہے؟

ویڈیو

حارث کھوکھر کے اپنی بھابھی کے ساتھ ناجائز تعلقات؟ رشتہ تڑوانے میں دشمن کون؟ لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟