آئی پی ایل میں فکسنگ کا اسکینڈل منظر عام پر، 3 کروڑ کے عوض 5 میچ فکس کرنے کا اعتراف

منگل 22 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مبینہ میچ فکسنگ کا اسکینڈل سامنے آگیا، سابق رنجی ٹرافی کرکٹر رچت بھاٹیا نے 3 کروڑ بھارتی روپے کے عوض 5 میچ فکس کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

مزید پڑھیں:آئی پی ایل 2026: ابھیشیک شرما کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا اور جرمانہ

بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی اسٹنگ آپریشن کے دوران سابق دہلی اور ہریانہ رنجی کرکٹر رچت بھاٹیا نے دعویٰ کیا کہ اس نے 2025 کی آئی پی ایل میں 5 میچز کے لیے اندرونی معلومات فراہم کیں اور ہر میچ کے عوض قریباً 60 لاکھ روپے وصول کیے۔

رچت بھاٹیا کے مطابق وہ اسنیپ چیٹ کے ذریعے سٹے بازوں کو ٹیموں سے متعلق اندرونی معلومات فراہم کرتا تھا، جس سے 5 میچز میں مجموعی طور پر قریباً 3 کروڑ بھارتی روپے حاصل ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹر نے دہلی پریمیئر لیگ میں بھی پلیئنگ الیون اور دیگر اندرونی معلومات فراہم کرنے کا دعویٰ کیا، جبکہ 19-2018 کی سید مشتاق علی ٹرافی کے ایک میچ میں جان بوجھ کر 2 وائیڈ گیندیں کرانے کے عوض 16 لاکھ روپے لینے کا بھی اعتراف کیا۔

مزید پڑھیں:کیا آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کو شکست جادو ٹونے کی وجہ سے ہوئی؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی

رچت بھاٹیا نے مزید دعویٰ کیا کہ 19-2018 کے سیزن میں ناگالینڈ کی رنجی ٹیم میں انتخاب کے لیے اس نے 15 لاکھ روپے رشوت دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp