اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کی میزبانی میں سعودی عرب کے قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق تھے، جبکہ وفاقی وزرا، اعلیٰ سرکاری حکام، سفارت کاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر سعودی سفارتخانے کے ناظم الامور نائف بن ملافخ نے اپنے خطاب میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات، سیکیورٹی، استحکام اور خوشحالی کے لیے دونوں ملکوں کے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا۔
تقریب میں پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے سیاسی اور عسکری تعلقات کی عکاسی سے بھرپور ایک خصوصی نغمہ بھی پیش کیا گیا۔
سعودی عرب کے قومی دن کی تقریب میں پاکستان کے تمام شعبہ حیات کے نمایاں افراد نے شرکت کی۔













