سلام آباد کے پمز اسپتال کے چلڈرن وارڈ کی دوسری منزل کو مریضوں سے خالی کرا لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے چلڈرن وارڈ کی جانب جانے والا راستہ بند کر دیا ہے جب کہ وارڈ میں داخل تمام بچوں کو پرائیویٹ وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔
وارڈ میں موجود ملازمین کے مطابق مریضوں کو بدبو کے باعث منتقل کیا گیا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ وارڈ میں کسی چیز کے جلنے جیسی بو آ رہی ہے۔
مزید پڑھیے: سانحۂ پمز میں ایک اور افسر قصوروار قرار، 9 افراد ملازمت سے فارغ
واضح رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل پمز اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں اطلاعات کے مطابق 15 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔














