آزاد جموں و کشمیر کونسل کی خالی 4 نشستوں کے لیے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے، نشستوں پر امیدواروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات، الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستیں شائع کردیں
پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین اور دیگر رہنماؤں نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے۔
مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار چوہدری منظور احمد، چوہدری سعید اور مشتاق احمد منہاس نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔
ن لیگ کے امیدواروں کے کاغذات وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی، صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم راجا محمد فاروق حیدر خان اور وزرائے حکومت نے جمع کرائے۔
مزید پڑھیں:آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ میں صدر کشمیر کے انتخابی طریقہ کار کے خلاف آئینی رٹ دائر
آزاد جموں و کشمیر کونسل کی 4 نشستوں پر انتخابات 12 اکتوبر کو ہوں گے، تاہم امیدواروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔














