عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کے اثرات مقامی صرافہ منڈی پر بھی نمایاں ہوئے ہیں جہاں جمعرات کے روز پاکستان میں فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے روپے سستا ہوگیا؟
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ریٹس کے مطابق فی تولہ سونا (24 کیرٹ): 600 روپے کے اضافے کے بعد 4,35,036 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
10 گرام سونا 515 روپے اضافے کے بعد 3,72,973 روپے کا ہو گیا۔
اس سے قبل بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,100 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد قیمت 4,34,436 روپے پر بند ہوئی تھی۔
عالمی منڈی اور چاندی کی قیمتیں
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے کے بعد 4,125 ڈالر ہو گئی۔
مزید پڑھیے: نیدرلینڈز نے امریکا اور کینیڈا سے کتنا سونا برطانیہ منتقل کیا؟ جان کر ہوش اُڑ جائیں گے
دوسری جانب مقامی منڈی میں چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 120 روپے سستی ہو کر 6,368 روپے پر آ گئی۔














