ڈیرہ اسماعیل خان: کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر جشن، شہریوں اور تاجروں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص

اتوار 11 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں شہریوں اور تاجر برادری کی جانب سے جشن منایا گیا، ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے چوگلہ کے مقام پر تاجر برادری نے جشن منایا، جبکہ کوٹلی امام اور فوارہ چوک پر بھی شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر فرحان افضل دھپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دوسرے وزیراعلیٰ کو بھی گھر بھیج دیا گیا ہے، جو کہتے تھے کہ فیصل کریم کنڈی کا پیٹرول بند کر دیں گے۔

فرحان افضل دھپ نے مزید کہا کہ ایک وزیراعلیٰ پہلے یارک سے بھاگ گیا تھا، جبکہ دوسرا گزشتہ روز مردان سے بھاگ گیا۔

دوسری جانب تاجر رہنماؤں نے گورنر راج کے نفاذ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 13 سال سے صوبے میں جو تباہی پھیلائی گئی تھی، الحمدللہ اس کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وہ گورنر راج کے نفاذ سے مطمئن ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اس اقدام کے بعد صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی۔ مزید جانیے نصرت گنڈاپور کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp