چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی بیماری سے لڑنے کے لیے اہم ہے، نیٹلی اے بیکر کی وی نیوز سے خصوصی گفتگو

منگل 13 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں امریکی ناظم الامور نٹیلی اے بیکر نے اسلام آباد کے پمز اسپتال میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی مہم میں شرکت کی ہے۔

اس موقع پر وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خواتین میں چھاتی کے سرطان سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

نٹیلی اے بیکر نے پمز اسپتال کے فیڈرل بریسٹ کینسر اسکریننگ سینٹر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر عائشہ ثانی حکومتی تعاون سے معاشرے میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کے فروغ کے لیے قابل ستائش خدمات انجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پمز اسپتال میں ڈاکٹر عائشہ ثانی کے ساتھ اس آگاہی مہم کا حصہ بن کر انہیں بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے۔ یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ وہ اس مہم میں شرکت کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی بیماری کے خلاف جنگ میں عوامی آگاہی کلیدی اہمیت رکھتی ہے، جبکہ چھاتی کے سرطان کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے خواتین میں شعور و آگاہی پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp