خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور 11 رکنی کونسل کے قیام کے بعد سوشل میڈیا پر معدنی وسائل کی لوٹ مار سے متعلق جھوٹے دعوؤں پر مبنی مہم میں تیزی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ آئین کے تحت کیا گیا، محسن نقوی
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی سے وابستہ اکاؤنٹس کی جانب سے یہ بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے کہ ایمرجنسی کا نفاذ معدنیات پر قبضے کے لیے کیا گیا ہے۔
🚨پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا بے نقاب!
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کا جعلی اور فیک ویڈیوز کا سہارا، انتشاری ٹولے کی تمام فیک ویڈیوز اور انکی حقیقت سامنے آگئی۔ pic.twitter.com/ySufcJ2Hkx
— سید عدنان بادشاہ 🇵🇰 (@syed_bacha) October 13, 2026
ماہرین کا کہنا ہے کہ صوبے میں معدنی پوٹینشل بے پناہ ہے لیکن اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے شفاف سرمایہ کاری، تربیت یافتہ افرادی قوت، مضبوط قانونی فریم ورک، فنشڈ مصنوعات کی تیاری اور محفوظ ماحول ناگزیر ہیں۔
مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا میں آئینی اقدامات کیوں ناگزیر ہوئے؟ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا
ضرورت اس امر کی ہے کہ صحافتی ٹیمیں سائٹس کا دورہ کر کے آزاد ماہرین اور مقامی آبادی سے حقائق سامنے لائیں تاکہ غیر مصدقہ ویڈیوز اور ادھورے اعداد و شمار پر مبنی بیانیے کا مقابلہ کیا جا سکے۔














