وزیراعظم شہباز شریف سے عمان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدوں پر دستخط

بدھ 14 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور عمان کے دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمان کے وزیر خارجہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے ہمراہ پاکستان اور عمان کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے 8ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور عمان کے درمیان مشترکہ مذہب، جغرافیائی قربت، تاریخ، ثقافت اور صدیوں پر محیط عوامی روابط دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کی مضبوط بنیاد ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عمان کو ایک برادر ملک، اہم بحری ہمسایہ اور خطے میں قابل قدر شراکت دار سمجھتا ہے۔

انہوں نے پاکستان اور عمان کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے 8ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اجلاس دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینے اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرےگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان اور عمان کے مؤقف میں مکمل ہم آہنگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر مبنی عمان کے اصولی مؤقف کو سراہا۔

اس موقع پر عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مشترکہ وزارتی کمیشن کے 8ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ اس سے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور باہمی مفادات کے حصول کی راہ ہموار ہوگی۔

عمان کے وزیر خارجہ نے علاقائی کشیدگی میں کمی اور مسائل کے پُرامن حل کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں کو بھی سراہا۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور عمان کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے 8ویں اجلاس کے پروٹوکول پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان ذرائع ابلاغ کے شعبے میں تعاون، خبروں اور معلومات کے تبادلے، تاریخی دستاویزات کی تیاری اور انہیں محفوظ رکھنے، ابلاغیات و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سفارتی و سرکاری سطح پر وفود کے تبادلوں میں سہولت فراہم کرنے سے متعلق معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی کا نواب شاہ کا اچانک دورہ، صدر آصف علی زرداری کو اہم پیغام پہنچایا

ایران سے کسی ڈیل کی ضرورت نہیں، جے ڈی وینس امن معاہدے کی کوشش کے بجائے ملک میں کرپشن پر توجہ دیں، ڈونلڈ ٹرمپ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، ڈیزل 4 روپے اور پیٹرول 3 روپے فی لیٹر سستا

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان سے ملاقاتوں کو 28ویں آئینی ترمیم اور گورنر راج سے جوڑ دیا

مستونگ، فورسز نے بارود سے بھری گاڑی تباہ کر کے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

ویڈیو

کوہاٹ میں سونے کی غیرقانونی کان کنی اور عسکریت پسندوں کا گٹھ جوڑ : حکومت کیا کرنے جارہی ہے؟

تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے میں حادثہ، خیبرپختونخوا میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا

کیا بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں؟

کالم / تجزیہ

فلسفہ وغیرہ !

جے یو آئی تحریک انصاف کے راستے پر؟

پانچ سوال، جو امریکا کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے