ایپل کے نئے آئی پیڈ منی کی تفصیلات لیک، 28 اکتوبر کو متعارف کرائے جانے کا امکان

جمعہ 16 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل کے نئے آئی پیڈ منی کی آمد سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں فرانس کی ایک سرکاری ریگولیٹری ویب سائٹ پر نئے ماڈل سے منسلک ایک لوازماتی چیز کی فہرست سامنے آنے کے بعد ٹیکنالوجی کمپنی کی نئی ٹیبلٹ کی تیاریوں سے متعلق قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ایپل انسائیڈر کے مطابق میک رومرز نے ایپل کی فرانسیسی ریگولیٹری ویب سائٹ پر ایک ایسی فہرست کی نشاندہی کی ہے جس میں آئی پیڈ منی کے لیے اسمارٹ فولیو کا ذکر ہے۔ اس لوازماتی چیز کو ماڈل نمبر اے 3632 سے منسلک کیا گیا ہے، جو ایپل کے موجودہ آئی پیڈ ماڈلز کی سرکاری فہرست میں شامل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل انٹیلیجنس دسمبر میں چین میں متعارف کرائے جانے کا امکان، ٹم کک کا اعلان

اس پیش رفت کو رواں سال کے اختتام سے قبل ایپل کی جانب سے اپنے چھوٹے سائز کے ٹیبلٹ کو نئے انداز میں متعارف کرانے کی تیاریوں کا ممکنہ اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل سامنے آنے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نئے آئی پیڈ منی میں او ایل ای ڈی ڈسپلے اور پانی سے بہتر تحفظ کی سہولت دی جا سکتی ہے۔

نئے آئی پیڈ منی میں کون سی چپ ہوگی؟

ایپل کا موجودہ آئی پیڈ منی اے 17 پرو چپ کے ساتھ دستیاب ہے اور اس کا ماڈل نمبر اے 2993 ہے، جبکہ حال ہی میں سامنے آنے والا اے 3632 نمبر کمپنی کے موجودہ آئی پیڈ منی ماڈلز سے مطابقت نہیں رکھتا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MacRumors (@macrumors)

تاہم، نئے ماڈل نمبر سے ٹیبلٹ کی خصوصیات کے بارے میں واضح معلومات نہیں ملتیں۔ مثال کے طور پر ایپل کے آئی فون 17 ای کا ماڈل نمبر اے 3634 ہے، لیکن دونوں نمبروں میں مماثلت سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ان مصنوعات کا آپس میں کوئی تعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کتاب کی طرح کھلنے اور بند ہونے والا آئی فون، قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی

رپورٹ کے مطابق ایپل کی مصنوعات کے ماڈل نمبرز سے متعلق اگست میں سامنے آنے والی ایک الگ لیک میں بھی اس نئے نمبر کا ذکر نہیں تھا، جس سے حالیہ ریگولیٹری فہرست کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

تاہم، اس فہرست سے نئے آئی پیڈ منی کی مکمل خصوصیات، قیمت یا اجرا کی تاریخ سامنے نہیں آئی اور ایپل نے تاحال اس ڈیوائس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نیا ٹیبلٹ 28 اکتوبر کو متوقع ایپل ایونٹ میں متعارف کرایا جا سکتا ہے، جہاں کمپنی دیگر مصنوعات بھی پیش کر سکتی ہے۔ تاہم، ایپل کی جانب سے اس تقریب اور نئے آئی پیڈ منی کی رونمائی کی باضابطہ تصدیق تاحال نہیں کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیتن یاہو نے اسرائیل کو تاریخ کے بدترین بحران سے دوچار کر دیا، آئزن کوٹ

حکومت کا علامہ اقبال کے 150 ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات شروع کرنے کا اعلان

شاعرِ مشرق علامہ اقبال کا یومِ پیدائش: ملک بھر میں عام تعطیل، صدر اور وزیراعظم کا خصوصی پیغام

نئی آٹو پالیسی کے بعد پاکستان میں کون سی گاڑی کتنی سستی ہونے والی ہے؟

فلو کے بڑھتے کیسز، ویکسین کی قلت،  شہریوں کو نمونیا کا خطرہ

ویڈیو

اقبال کے کلام اور فکر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ