پیرس کے نواح میں فائرنگ، 12 سالہ بچی سمیت 5 افراد زخمی، ایک ہلاک

ہفتہ 24 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس کے نواحی علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہو گئے، جن میں ایک 12 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اسے ’نسل پرستانہ دہشتگرد حملہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ فرانسیسی جمہوریہ اور قوم کی زندگی میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔

مذکورہ واقعہ جمعے کی صبح پیرس کے جنوب مغربی علاقے ٹراپ اور اس کے قریبی قصبے لا وریئر میں پیش آیا، جہاں مسلح شخص نے اپنی گاڑی سے مختلف مقامات پر فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس میں پرتشدد مظاہرے، میکرون نے وزیر داخلہ کا استعفیٰ مسترد کر دیا

حکام کے مطابق حملہ آور بظاہر تارکینِ وطن پس منظر رکھنے والے افراد کو نشانہ بنا رہا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

زخمیوں میں سے تین کی حالت بدستور تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے مقام کا دورہ کرتے ہوئے صدر میکرون نے کہا کہ لوگوں کو ان کی جلد کے رنگ یا مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ان نظریات کے سامنے کسی قسم کی پسپائی اختیار نہ کریں جو معاشرے میں جڑیں مضبوط کر رہے ہیں۔

فرانس کے قومی انسدادِ دہشتگردی پروسیکیوٹر آفس کے مطابق واقعے کے محرکات ابھی پوری طرح واضح نہیں، تاہم بظاہر یہ کسی دہشت گردانہ منصوبے سے منسلک قتل کا معاملہ ہے۔

حکام نے تحقیقات میں دہشتگرد گروہ کے ساتھ مل کر افراد کے خلاف جرائم کی تیاری کی سازش اور کیٹیگری اے کے اسلحے کے غیر قانونی قبضے کے پہلو بھی شامل کیے ہیں۔

فرانسیسی میڈیا نے مشتبہ شخص کی شناخت 39 سالہ کیون ٹی کے نام سے ظاہر کی ہے، پروسیکیوٹر آفس کے مطابق اس کے خلاف ماضی میں 4 سزائیں ریکارڈ پر تھیں، تاہم یہ ریکارڈ خودکار طور پر حذف ہو چکا تھا۔

مقامی میڈیا کے مطابق وہ پولیس کے علم میں تھا، لیکن خفیہ اداروں کی نگرانی میں شامل نہیں تھا، حکام نے بتایا کہ اسے فرانس کی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ سمجھے جانے والے افراد کی فہرست میں بھی شامل نہیں کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق مشتبہ شخص کے قریبی خاندان کے ایک فرد کو بھی جمعے کے روز حراست میں لیا گیا۔

مختلف مقامات پر اندھا دھند فائرنگ

ٹراپ کے میئر علی رابح کے مطابق حملہ آور نے جمعے کی صبح اپنی گاڑی سے کئی افراد پر فائرنگ کی، عینی شاہدین کے مطابق وہ سرمئی رنگ کی رینالٹ کلیو گاڑی میں مختلف محلوں سے گزرا اور راستے میں فائرنگ کرتا رہا۔

میئر نے بتایا کہ حملہ آور نے ٹراپ میں ایک پیٹرول پمپ، طبی مرکز اور بچوں کے کھیلنے کی جگہ کے قریب لوگوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد وہ قریبی قصبے لا وریئر کی جانب روانہ ہو گیا۔ ان کے بقول، بظاہر حملہ آور زیادہ سے زیادہ جانی نقصان پہنچانا چاہتا تھا۔

پولیس یونین کے ایک عہدیدار کے مطابق مشتبہ شخص کو لا وریئر میں مرکزی شاہراہ این 10 پر حراست میں لیا گیا۔

12 سالہ بچی بھی فائرنگ کا نشانہ بن گئی

زخمی 12 سالہ بچی کی والدہ نے فرانسیسی نشریاتی ادارے آر ٹی ایل کو بتایا کہ ان کی بیٹی کو 8 گولیاں لگیں اور اسے آپریشن کی ضرورت پیش آئی۔

انہوں نے سوال کیا کہ کوئی شخص ایک بچے کے ساتھ ایسا کیسے کر سکتا ہے؟ والدہ کے مطابق ان کی بیٹی نے سر پر اسکارف پہن رکھا تھا، جس پر انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ شاید اسی وجہ سے اسے نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی فرانس میں پیدا ہوئی اور ٹراپ میں پلی بڑھی ہے، اس لیے اسے بھی فرانس میں رہنے اور اپنی زندگی گزارنے کا پورا حق حاصل ہے۔

جنگِ عظیم دوم کے دور کا اسلحہ استعمال ہونے کا شبہ

مقامی پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے فرانسیسی ٹی وی چینل بی ایف ایم ٹی وی کو بتایا کہ حملے میں نسبتاً پرانے طرز کا نیم خودکار ہتھیار استعمال کیا گیا، جس سے وقفے وقفے سے گولیاں چلائی گئیں۔ اخبار ’لے پاریزیئن‘ کے مطابق زیرِ استعمال اسلحہ دوسری جنگِ عظیم کے دور کا تھا۔

فرانسیسی حکام واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں، جن میں حملے کے محرکات، ممکنہ نسلی یا مذہبی بنیاد اور دہشتگردی سے تعلق شامل ہیں، تاحال حملے کی حتمی وجہ کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپیئن شپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹیمیں 22 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی

برطانیہ میں گھڑیاں پیچھے، پاکستان سے وقت کا فرق کتنے گھنٹے ہوگا؟

صدرآصف علی زرداری کا دورہ جرمنی، سیمنز کا شعبۂ صحت میں تعاون، مفاہمتی یادداشتوں کے لیے جلد پاکستان آنے کا اعلان

لاہور: بارش اور ژالہ باری، فضائی آلودگی میں قدرے کمی آگئی

مونالیزا تک رسائی بند، احتجاج کے پیش نظر پیرس کے عجائب گھر مقفل، سڑکیں میدان جنگ میں تبدیل

ویڈیو

اسلام آباد میں بارش کے بعد ملک بھر میں کہاں برسات کا امکان ہے؟

عالمی تنازعات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ، معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیر خزانہ

بابر اعظم اور شاداب خان توقعات پر پورے نہیں اتر رہے، شاہین آفریدی بہتر کپتان ہیں، ماجد بھٹی

کالم / تجزیہ

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟

باغ جل رہا ہے