میررضا قتل کیس: جوڈیشل انکوائری کی روشنی میں افسران سمیت پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

ہفتہ 24 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میررضا قتل کیس کے حوالے سے قائم جوڈیشل کمیشن کے مشاہدات اور کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں سندھ حکومت نے پولیس افسران سمیت دیگر اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کو ایک ارسال کردہ ایک مراسلے میں کراچی میں قتل ہونیوالے میررضا کے کیس میں غفلت اور لاپروائی کے مرتکب پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

سینیئر افسران کے کردار سے متعلق مشاہدات

محکمہ داخلہ کے خط کے مطابق، ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی جانب سے کوئی قابلِ ذکر کوتاہی سامنے نہیں آئی اور ان کے خلاف مزید کارروائی کی ضرورت نہیں، تاہم، تفتیشی ٹیم کے ارکان نے انہیں مایوس کیا۔

ڈی آئی جی عامر فاروقی کو ایک قابل افسر قرار دیا گیا، تاہم خط میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے تفتیش کی ذمہ داری خود سنبھالنے کے بجائے دوسروں پر چھوڑ دی اور سینیئر افسران کو حد سے زیادہ احترام دیتے ہوئے سوال نامے انہی کو ارسال کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: علی رضا عابدی کے بعد میر رضا قتل کیس میں بھی ایپل ڈیوائسز کی ڈی کوڈنگ معمہ بن گئی

عامر فاروقی اور ڈی آئی جی فرخ لنجار کمیشن کے سامنے پیش بھی نہیں ہوئے، جبکہ سینیئر افسران کے جوابات مبہم اور غیر سنجیدہ نوعیت کے تھے، کمیشن نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ تمام حقائق سامنے آنے کے باوجود عامر فاروقی اپنی تفتیش سے مطمئن ہیں۔

خط کے مطابق، ڈی آئی جی فرخ لنجار میں قائدانہ صلاحیتوں اور نگرانی کا فقدان پایا گیا، بطور ڈی آئی جی ایسٹ انہوں نے غیر سنجیدہ اور لاپروائی پر مبنی رویے کا مظاہرہ کیا۔

ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو کے لیے تفتیشی تربیت کی سفارش

ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو کے حوالے سے کہا گیا کہ ان میں بھی قائدانہ صلاحیتوں اور نگرانی کی کمی تھی اور انہوں نے تفتیش کے معاملے میں غفلت برتی۔

تاہم، سمیع اللہ سومرو نے اپنی کوتاہیوں کا خوشدلی سے اعتراف کیا، جس پر کمیشن نے ان کے لیے تفتیشی تربیت کا انتظام کرنے کی سفارش کی ہے۔

مجرمانہ غفلت کے مرتکب افسران کی معطلی اور انکوائری کی ہدایت

کمیشن کی رپورٹ کے مطابق، بعض افسران کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایس ایچ او عدیل افضل کو مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرنے پر موجودہ عہدے سے ہٹا کر معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آئی جی سندھ کی جانب سے نامزد افسر کے ذریعے جامع انکوائری کی جائے گی، جس میں یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ آیا انہوں نے اہم شواہد تلف کرنے میں سہولت فراہم کی تھی۔

مزید پڑھیں: میر رضا قتل کیس: پولیس کی تحقیقات سے مطمئن نہیں، جے آئی ٹی تشکیل دلوا کر رہیں گے، مقتول کے والد میر حسین

ایس ایچ او کامران قریشی کو غیر پیشہ ورانہ اور غیر قانونی طرزِ عمل پر عہدے سے ہٹانے اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ان سے بھی شواہد تلف کرنے کے حوالے سے وضاحت طلب کی جائے گی۔

انسپکٹر غوث اور سب انسپکٹر شبیر لغاری، دونوں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا، انسپکٹر غوث کو معطل کرنے اور دونوں کے خلاف جامع محکمانہ کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی ایس پی سراج لاشاری کو قابل افسر قرار دینے کے باوجود کمیشن نے ان کے نقطۂ نظر کو محدود قرار دیا، رپورٹ کے مطابق، انہوں نے اہم سراغ نظرانداز کیے اور سابقہ تحقیقات کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی ان پر سوال اٹھایا۔

مزید پڑھیں: سندھ کابینہ کا میر رضا کیس کی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا فیصلہ

اے ایس پی ندا جنید کے غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل کے پیش نظر ان کی مزید تربیت کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، کمیشن ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ اور ایس پی ایسٹ عثمان سدوزئی کے بیانات ریکارڈ نہیں کر سکا،

تاہم رپورٹ میں اس امکان کا اظہار کیا گیا ہے کہ انہوں نے بھی مقدمے کے حوالے سے غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا۔

محنتی اہلکاروں کی خدمات کا اعتراف

جہاں متعدد افسران کو غفلت پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، وہیں خط میں بعض اہلکاروں کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا ہے۔

کمیشن کے مطابق، ریکارڈ شدہ بیانات کی بنیاد پر ہیڈ محرر ذیشان وہ واحد اہلکار ہیں جنہوں نے سندھ پولیس کا نام روشن کیا، ان کی خدمات کے اعتراف، حوصلہ افزائی اور مزید تربیت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کانسٹیبل محمد عارف کو محنتی، مستعد اور بھرپور توانائی کے ساتھ فرائض انجام دینے والا اہلکار قرار دیا گیا ہے، کمیشن نے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں بھی مزید تربیت فراہم کرنے کی سفارش کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک کے اسٹارلنک کو  ٹکر، چین نے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کا 28 واں بیچ خلا میں روانہ کردیا

’جس اسرائیل میں ہم پلے بڑھے وہ ختم ہو رہا ہے‘: ہزاروں بیرون ملک مقیم اسرائیلی نیتن یاہو کے خلاف ووٹ ڈالنے وطن پہنچ گئے

پاکستان ریلوے نے اپنے افسران کے فضائی سفر پر پابندی عائد کردی

پاکستان انگلینڈ ون ڈے میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کا رنگ، قومی ٹیم گلابی کٹس میں میدان میں اتری

سی این این کا ٹی ٹی پی کے لیے ’ملیٹنٹس‘ کا لفظ استعمال کرنا تشویشناک ہے، دہشتگردوں کو دہشتگرد ہی لکھا جائے، مبصرین

ویڈیو

میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس تقسیم ہوں گی، دانش اسکولوں میں جدید تعلیمی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی، وزیر اعظم شہباز شریف

حرمین شریفین ہماری ریڈلائن، مکہ دفاعی معاہدے سے مخالف قوتوں کو پریشانی لاحق ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

پاکستان میں کم عمر خواتین بریسٹ کینسر کا شکار کیوں ہو رہی ہیں؟ خاموش گلٹی بھی خطرے کی گھنٹی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟