سونے کی قیمت میں مسلسل 5ویں روز بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ہفتہ 24 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ہفتے کے روز پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل 5ویں روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے ہزار روپے سستا ہوگیا؟

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دن بھر میں 2,500 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4,22,036 روپے پر آ گئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کے روز فی تولہ سونا 7,000 روپے کی کمی کے بعد 424,536 روپے پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیے: پاکستانی روپیہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 3 فیصد بڑھ گیا، ڈالر کی قیمت اب کتنی؟

علاوہ ازیں 2,144 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونا 3,61,827 روپے میں فروخت ہوا۔

عالمی مارکیٹ

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 25 ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد عالمی نرخ 3,995 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔

چاندی کی قیمت

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 7 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد چاندی 5,858 روپے فی تولہ پر بند ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مونالیزا تک رسائی بند، احتجاج کے پیش نظر پیرس کے عجائب گھر مقفل، سڑکیں میدان جنگ میں تبدیل

کے پی: پی پی ٹی آئی تنظیم برقرار، جنید اکبر کی صدارت بحال، اندرونی اختلافات کے باوجود اہم ترین نوٹیفیکیشن جاری

کل انگلینڈ کے ساتھ مقابلہ، مخالف کی فکر نہیں، ہدف صرف جیت ہو گی، شاہین آفریدی کا اعلان

چینی کارساز کمپنی گیلی بذریعہ بیسٹ وے گروپ پاکستان میں داخل، 3 نئی انرجی گاڑیاں متعارف

جرگہ سسٹم کی بحالی اور مذاکرات ہی پاک افغان کشیدگی اور بحران کا واحد حل ہیں، ملک مرجان خان وزیر

ویڈیو

اسلام آباد میں بارش کے بعد ملک بھر میں کہاں برسات کا امکان ہے؟

عالمی تنازعات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ، معاشی اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیر خزانہ

بابر اعظم اور شاداب خان توقعات پر پورے نہیں اتر رہے، شاہین آفریدی بہتر کپتان ہیں، ماجد بھٹی

کالم / تجزیہ

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں

یورپ کی جین زی اتنے غصے میں کیوں ہے؟

باغ جل رہا ہے