اسلام آباد سیف سٹی کی کوششیں رنگ لے آئیں، 40 سال سے بچھڑی بنگلہ دیشی خاتون کے اہلِخانہ مل گئے

جمعرات 5 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیف سٹی ٹیم نے 4 دہائیوں سے بچھڑی بنگلہ دیشی خاتون حلیمہ کے اہلِخانہ کا سراغ لگا لیا، بنگلہ دیش میں ان کے بیٹے اور بھتیجے کو تلاش کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:صدر زرداری نے اسلام آباد سیف سٹی آرڈیننس کی منظوری دیدی، کیمروں کو نقصان پہنچانے پر بھاری سزائیں

ترجمان سیف سٹی کے مطابق حلیمہ 2013 میں اسلام آباد میں لاوارث حالت میں ملی تھیں۔ اردو زبان سے ناواقف ہونے کے باعث وہ اپنی شناخت اور اہلِخانہ کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرنے سے قاصر تھیں۔

ترجمان نے بتایا کہ حلیمہ کو عارضی رہائش اور دیکھ بھال کے لیے ایدھی سینٹر منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ گزشتہ کئی برس سے مقیم تھیں۔ سیف سٹی ٹیم نے ان کے اہلِخانہ کی تلاش کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھیں اور مقامی انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا۔

ترجمان کے مطابق حلیمہ کی جانب سے فراہم کردہ آبائی گاؤں اور اہلِخانہ کے ناموں کی مدد سے بنگلہ دیش میں ان کے بیٹے اور بھتیجے تک رسائی ممکن ہوئی، یوں 4 دہائیوں سے جاری جدائی ختم ہونے کی راہ ہموار ہوگئی۔

مزید پڑھیں:لاہور: سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 60 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ گرفتار

سیف سٹی کی کوششوں سے یہ پیشرفت ممکن ہوئی، جبکہ حلیمہ کی اپنے اہلِخانہ سے ملاقات کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp