پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی خیبر پختونخوا کا اعلان، مریم نواز چیئرپرسن مقرر

ہفتہ 5 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن ( پی ایم ایل این) نے یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی خیبر پختونخوا کا اعلان کر دیا، مریم نواز شریف کو کمیٹی کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن ( پی ایم ایل این) کی چیف آرگنائزر اور سینیئر نائب صدر مریم نواز نے ہفتہ کے روز یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی خیبر پختونخوا کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی خیبرپختونخوا 6 ارکان پر مشتمل ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مریم نواز شریف ( چیف آرگنائزر اور سینیئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن) کمیٹی کی چیئرپرسن ہو گی، بلال اظہر کیانی (اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن) سیکرٹری کمیٹی ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق افتخار ولی ( سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا)، بابر نواز خان ( سابق ممبر قومی اسمبلی)، میاں عالمگیر شاہ ( پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے سربراہ) اور بلاول آفریدی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر مقرر کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کی کاپی پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر، سیکرٹری جنرل، صدر مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا، جنرل سکیرٹری پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا، سیکرٹری آفس سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن کو بھی بھیج دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!