صدر مملکت نے اپنے سیکریٹری کو برطرف کر دیا، نئی تعیناتی کے لیے حمیرا احمد کا نام تجویز

پیر 21 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت عارف علوی نے اپنے سیکریٹری کو برطرف کرتے ہوئے خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کر دی ہیں۔

صدارتی سیکریٹریٹ کی جانب سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو خط لکھا گیا ہے کہ صدر کے سیکریٹری وقار احمد کی مزید خدمات کی ضرورت نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ صدر نے اپنے سیکریٹری کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ‏پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی 22 گریڈ کی آفیسرحمیرا احمد  کو صدر مملکت کی سیکریٹری تعینات کیا جائے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے آفیشل سیکرٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہیں کیے۔

سماجی رابطہ ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا تھا کہ ان کا خدا اس بات کا گواہ ہے کہ انہوں نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل 2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کیے کیونکہ وہ ان قوانین سے متفق نہیں تھے۔

انہوں نے لکھاکہ جب عملے سے کہا گیا کہ وہ بغیر دستخط شدہ بلوں کو مقررہ وقت کے اندر اسمبلی میں واپس بھیج دیں تاکہ ان بلوں کو غیر مؤثر بنایا جا سکے، تاہم ان کے عملے نے ان کی مرضی کے برعکس ان کی حکم عدولی کی۔

صدر مملکت عارف علوی نے ان افراد سے معافی مانگی تھی جو آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل سے متاثر ہوں گے۔

دوسری جانب آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے قانون کے بننے کے بعد اسلام آباد میں پہلی اسپیشل عدالت بھی قائم کر دی گئی ہے جو اس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کیسز سنے گی۔

اسپیشل عدالت میں پہلی پیشی آج پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ہوئی ہے جنہیں سائفر کیس میں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ایف آئی اے نے سائفر کیس میں گرفتار کر لیا ہے اور ان سے جیل میں ہی تحقیقات جاری ہیں، ان پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ لاگو کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت میں سمندری طوفان ارنب کا خطرہ، ایک لاکھ افراد کے انخلا کے احکامات

بوٹوکس سے بشریٰ انصاری کا چہرہ کیسے متاثر ہوا؟ اداکارہ کا چونکا دینے والا انکشاف

فضا میں گرین ہاؤس گیسوں کی مقدار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں