پی ٹی آئی نے اٹک جیل میں عمران خان کے ٹرائل کا فیصلہ مسترد کر دیا

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیئرمین عمران خان کے ٹرائل کی اٹک جیل منتقلی کے حکومتی فیصلے کو یکسر مسترد کردیا۔

پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے استدعا کی ہے کہ دستورِ مملکت سے کھلی بغاوت کا نوٹس لیا جائے۔

پی ٹی آئی نے انسانی حقوق کی مقامی اور عالمی تنظیموں سے بھی اس غیرقانونی اقدام کے خلاف مؤثر آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ دستور ہر شہری کو منصفانہ سماعت (فیئر ٹرائل) کا بنیادی حق دیتا ہے۔ توشہ خانہ کی طرح سائفر کیس میں بھی ناانصافی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ضابطہ فوجداری کی دفعہ 167 کے تحت عدالت میں پیشی کا بنیادی قانونی تقاضا پورا کیے بغیر چیئرمین عمران خان کا عدالتی ریمانڈ دیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ اب جیل میں خفیہ ٹرائل کے ذریعے انصاف کے قتل کی نئی روایت قائم کرنے کی شرمناک کوشش کی جارہی ہے۔ چیئرمین عمران خان کے بند کمرہ ٹرائل کی قانون میں کوئی گنجائش ہے نہ آئین اس کی اجازت دیتا ہے۔

عمران خان کا کھلی عدالت میں ٹرائل کیا جائے، پی ٹی آئی کا مطالبہ

ترجمان کے مطابق چیئرمین عمران خان کے ٹرائل کی اٹک جیل منتقلی کے وزارتِ قانون و انصاف کے پروانے کو بھی یکسر مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف مقدمہ کھلی عدالت میں بلاتخصیص میڈیا اور وکلا کی موجودگی میں چلایا جائے۔

’خفیہ ٹرائل یا اس کے نتیجے میں سنائے جانے والے کسی فیصلے کی قانونی حیثیت ہوگی نا ہی قوم اسے قبول کرے گی‘۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہاکہ قانون و انصاف کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو غیرشفاف، غیرقانونی اور امتیازی ٹرائل کا ہدف بنانے سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ وزارت قانون نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق سائفر کیس میں عمران خان کے خلاف سماعت اٹک جیل میں ہی ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران سے معاہدے کا دفاع، امن کا کوئی بھی معاہدہ اچھا معاہدہ ہوگا، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ

آزاد کشمیر میں ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی لیک آڈیو کال سامنے آگئی

کان کنی تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا، بی جے پی رہنما سمیت 3 افراد زندہ جل کر ہلاک

آزاد کشمیر انتخابات 2026: مسلم لیگ (ن) نے 37 حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

’تاریخ میں لکھا جائے گا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو روکا‘، ایران-امریکا معاہدے کے بعد پاکستان کی عزت میں مزید اضافہ

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ