ملک دیوالیہ ہوچکا ، مسائل کا حل آئی ایم ایف کے پاس نہیں : خواجہ آصف

ہفتہ 18 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ ملک دیوالیہ ہوچکا اور ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں۔

سیالکوٹ میں نجی کالج میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیڑھ سال قبل دہشتگردوں کو اپنی سر زمین پرلاکربسایا گیا ، اس نے ایسے کھیل کھیلے کہ دہشتگردی ہمارا مقدر بن گئی ، کل ساری رات سکیورٹی کے لوگ مقابلہ کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ  جس نے آواز اٹھائی اسے جلا وطن کر دیا گیا اور جو باتیں پروگرامز میں کی جاتی ہیں ، ان کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے اور ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں، تمام مسائل کا حل ملک میں ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ میں نے زیادہ وقت اپوزیشن میں گزارا اور گزشتہ 32سالوں میں سیاست کو رسوا ہوتے دیکھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید برفباری اور تیز ہوائیں، ڈاکٹر اسما مشتاق کی میت کی منتقلی کا ریسکیو آپریشن مؤخر

محمود خان اچکزئی کی پشتون جرگے کی تجویز پر سیاسی اختلاف، مولانا عبدالواسع کا آل پارٹیز کانفرنس کو ترجیح دینے کا فیصلہ

تاجکستان کی سرحد پر جھڑپ، 2 افغان شہری ہلاک، 17 کلو چرس برآمد

آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 51 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کردی، میچ میں ریکارڈز کی بھرمار

بلوچستان میں گندم کا بحران، حکومت کیا اقدامات کر رہی ہے؟

ویڈیو

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

میدان میں حریف کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر سپر اسٹار لیونل میسی پر جرمانہ عائد

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟