جوڈیشل کمیشن: جسٹس عرفان سعادت خان کی سپریم کورٹ میں تقرری پر مشاورت آج ہوگی

جمعہ 20 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‏اعلٰی عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوگا، جہاں چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن سپریم کورٹ میں تقرری کے لیے جسٹس عرفان سعادت خان کے نام پر غور کرے گا۔

سپریم کورٹ میں اس وقت دو ججز کی آسامیاں خالی ہیں، جوڈیشل کمیشن اپنی سفارشات منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے گا۔

قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عرفان سعادت خان کا نام چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے سپریم کورٹ کی خالی نشست کے لیے تجویز کیا تھا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے گزشتہ ماہ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سپریم کورٹ کے سامنے بڑھتے ہوئے کیسز کو حل کرنے پر زور دیا تھا۔ پاکستان بار کونسلاور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ بھی سپریم کورٹ کے مقدمات نمٹانے کی شرح پر مشاورت کی گئی ہے۔

چیف جسٹس نے جسٹس سید منصورعلی شاہ اور جسٹس منیب اختر کی تجویز کردہ کیس مینجمنٹ پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ سپریم کورٹ میں مزید التوا نہیں چلیں گے، انہوں نے وکلاء کو بھی سماعت کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

جسٹس عرفان سعادت سندھ ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس ہیں، جسٹس عرفان سعادت خان کی سپریم کورٹ میں تقرری کی صورت میں جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہوں گے۔ دونوں ججز 6 سال سے عدالتی نظام میں اپنی ترقی کے منتظر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز