بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف میچ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔ ہاردک پانڈیا کو بنگلادیش کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری ہوئی تھی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہاردک پانڈیا لکھنو میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والے میچ میں بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہاردک پانڈیا کو صرف احتیاط کی غرض سے آرام دیا گیا ہے ان کی انجری کی نوعیت سنجیدہ نہیں ہے۔
ہاردک پانڈیا پونے میں کھیلے گئے میچ کے نویں اوور میں پانڈیا نے بنگلادیشی اوپنر لٹن داس کا شاٹ روکنے کیلئے سیدھی ٹانگ سے گیند کو روکنے کی کوشش کی لیکن اسی دوران درد کے باعث گراؤنڈ میں ہی لیٹ گئے تھے جس کے بعد انہیں اسٹیڈیم سے باہر لے جایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا کو 20 اکتوبر کو بھارتی ٹیم کے ساتھ دھرم شالانہیں بھیجا گیا تھا۔
بھارت اور انگلینڈ کا میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔