حکومتی وزرا تحریک انصاف کے خوف سے لرز رہے ہیں، اعجازچوہدری

پیر 18 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ملک و قوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کی قوم قدردان ہے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا خواب میں بھی تحریک انصاف کے خوف سے لرز رہے ہیں، باہر نکلیں اور دہشت گردی کا سدباب کریں۔

اعجاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ 3 پارٹیوں کی حکومت نے پاکستان پر برائے فروخت کا ٹیگ لگا رکھا ہے۔ بجلی ،گیس اور پانی کے بلوں نے غریب کی چیخیں نکلوا دی ہیں یہ کم از کم اپنے اعلان کردہ اعلانات پر ہی عمل درآمد کر لیں پی ٹی آئی پر تنقید سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتوں کو تمام کام چھوڑ کر غریب کی روٹی کا انتظام کرنا چاہیے اور عوام کو مہنگائی کے طوفان سے بچائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟