پاکستان تیزی سے معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے: وزیراعظم شہباز شریف

ہفتہ 6 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تیزی سے معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، اور ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر انحصار بڑھا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے استنبول گرینڈ ایئرپورٹ (آئی جی اے) کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی۔

وفد میں آئی جی اے بورڈ ممبر محمت کالیو نجو، چیف ایئرپورٹ آپریٹنگ افسر اسماعیل پولات اور چیف کارپوریٹ افیئرز افسر ترگئے یمان شامل تھے۔

شہباز شریف نے کہاکہ ہم دنیا بھر کے کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں، جبکہ خصوصاً برادر ملک ترکیہ سے سرمایہ کاری اور شراکت داری کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کے لیے دستیاب سہولیات کو بڑھانے اور مزید بہتر کرنے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان سب سے پہلے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کچھ کمرشل آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کی پیشکش کر رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کے تمام مراحل میں شفافیت ہماری اولین ترجیح ہو گی۔ پاکستان میں شہری ترقی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کی بڑی گنجائش ہے۔

پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مضبوط ہورہے ہیں

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ترکیہ دو برادر ممالک ہیں جن کے باہمی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری شراکت داری بڑھانے کا یہی مناسب وقت ہے۔

وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کے مواقع میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

ملاقات میں ترکیہ کے لاہور میں تعینات قونصل جنرل درمش باستوع اور ترکیہ سفارتی عملے کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ جبکہ وزیردفاع و ہوا بازی خواجہ آصف، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟