صوبائی وزرا کی مرحوم ن لیگی کارکن کے گھر آمد، بچوں کی تعلیم و شادی کے اخراجات اٹھانے کا اعلان

بدھ 10 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزرا صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق مسلم لیگ کے مرحوم  کارکن عتیق احمد کے گھر پہنچے۔

اس موقع پر صوبائی وزرا کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی کوثر جاوید المعروف بی بی وڈیری، مسلم لیگی رہنما رانا عمران بھی موجود تھے۔

صوبائی وزرا نے چند روز قبل فوت ہوجانے والے مسلم لیگی کارکن عتیق احمد کے بچوں سے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے سروں پر دست شفقت رکھا۔

اس موقع پر صوبائی وزرا نے بچوں کو عیدی اور  گفٹس بھی دیے۔ جب کہ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں، مسلم لیگ انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی

خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی مرحوم کے بچوں کی کفالت، تعلیم اور شادیوں کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگی کارکن عتیق احمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہم مسلم لیگی کارکنوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز