سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 18 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان کی سول عدالت نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

گلگت بلتستان کے سینئر سول جج ہدایت علی نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں ضمانت منسوخ کر کے ان کے اور ان کے ضامنوں کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، ان کے وارنٹ گرفتاری جعلی ڈگری کیس میں مسلسل عدالت میں عدم پیشی پر جاری کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید خان کی قانون کی ڈگری چیلنج کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نا اہلی کا مطالبہ کیا تھا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعلیٰ کی جمع کرائی گئی ڈگری کی لندن یونیورسٹی سے تصدیق نہیں ہوئی اور ہائر ایجو کیشن کمیشن نے اسے جعلی قرار دیا ہے۔

عدالت نے معاملے پر ایچ ای سی، وزیر اعلیٰ  گلگت بلتستان بار کونسل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا، ایچ ای سی نے عدالت کو بتایا تھا کہ یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ڈگری کو جعلی قرار دینے کے بعد اس نے خالد خورشید کو جاری کی گئی ایل ایل بی کی ڈگری واپس لے لی ہے۔

نااہلی سے قبل گلگت بلتستان کی اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکین نے خالد خورشید کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی جمع کرائی تھی جو کامیاب رہی تھی اور ان کی حکومت کے خاتمے کا باعث بنی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں