ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن نے لڑائی جھگڑوں کے واقعات کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم

اتوار 21 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے موقع پر ملک کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑوں کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب کے ضلع نارووال کے علاقے ظفروال میں سیاسی کارکن کے قتل کا نوٹس لیا ہے۔ ’چیف الیکشن کمشنر کی ہدایات پر نارووال کے ظفر وال پولنگ اسٹیشن کے باہر ہونے والے واقعہ کی باقاعدہ تحقیقات کی جائیں گی‘۔

ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے لیے ریجنل الیکشن کمشنر گوجرنوالہ کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق انکوائری آفیسر واقعہ کی انکوائری کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نارووال سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اس معاملے پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کا حکم دےدیا ہے۔

واضح رہے کہ پی پی 54 نارووال میں 2 سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم ہوا اور اس دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مرنے والے شخص کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا۔

اس کے علاوہ پنجاب کے کئی دیگر علاقوں میں بھی لڑائی جھگڑوں کے واقعات رونما ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

الیکشن کمیشن کا قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد کے پولنگ اسٹیشن میں داخلے کی خبروں کا نوٹس

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بلوچستان کےحلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد کے پولنگ اسٹیشن میں داخلے کی خبروں کا بھی نوٹس لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ذاتی طور پر آئی جی بلوچستان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اس معاملے پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبی تنازع: بنگلہ دیش کا مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ آپشنز استعمال کرنے کا اعلان

اسلام قبول کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا حکم، آئینی عدالت میں اہم ریمارکس

بہاولپور پلازہ تنازع کیس: وکیل کی فیس واپسی اور ’ڈن بیسز ریلیف‘ پر اہم عدالتی فیصلہ

پشاور: امریکی قونصل خانہ کی بندش، اب سفارتی امور کہاں انجام دیے جائیں گے؟

27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ہم پلہ قرار

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی