اسٹونک کی قیمت اچانک 15 لاکھ روپے کم، شورومز پر خریداروں کا ہجوم

پیر 29 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ویسے تو ہر چیز کی قیمت وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہی رہتی ہے اور یہی صورتحال گاڑیوں کے معاملے میں بھی رہتی ہے لیکن اس مرتبہ ’کیا‘ کمپنی کی اسٹونک کار کی قیمت میں پیر کو اچانک نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

گو ڈالر کی قدر کم ہونے یا دیگر وجوہات کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ 2 سے 3 لاکھ روپے کی کمی کی جاتی ہے لیکن آج ’کیا‘ کمپنی نے اپنی گاڑی اسٹونک کی قیمت میں اچانک 15 لاکھ 13 ہزار روپے کی کمی کر دی۔

وی نیوز نے گاڑی کی قیمت میں اچانک بڑی کمی کی وجہ معلوم کی تو اسلام آباد میں کیا کمپنی کے مینیجر سیلز محمد سلمان نے بتایا کہ آج صبح اچانک کمپنی کی طرف سے ہدایت آئی کہ کیا اسٹونک کی قیمت 62 لاکھ 80 ہزار سے کم کرکے 47 لاکھ 67 ہزار روپے کر دی گئی ہے اس طرح ایک ہی دن میں گاڑی کی قیمت میں 15 لاکھ 13 ہزار روپے کی کمی کردی گئی۔

مینیجر سیلز نے بتایا کہ ابھی تک یہ تو معلوم نہیں ہو سکا کہ گاڑی کی قیمت کم کیوں کی گئی تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ قیمت لمیٹڈ اسٹاک پر کم کی گئی ہے اور اسٹاک میں موجود گاڑیاں فروخت ہونے پر آفر ختم کر دی جائے گی۔

محمد سلمان نے بتایا کہ آج صبح سے کیا کے تمام شوروم پر گاہکوں کا رش بڑھ گیا اور جس شوروم میں لوگ صرف گاڑیاں دیکھنے آتے تھے آج وہاں لوگ دیکھے بغیر ہی گاڑی بک کرا رہے ہیں۔ کمپنی کی طرف سے اس آفر سے لوگوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی ٹوریڈز شہابیوں کی بارش آج عروج پر ہوگی، آسمان پر روشن شعلے دکھائی دینے کا امکان

اولمپک گولڈ میڈلسٹ کے گھر چوری، ڈاکو 1980 کا تاریخی طلائی تمغہ بھی لے اڑے

یوکرین میں امدادی مرکز پر روسی بمباری، ہلاکتیں 40 تک پہنچ گئیں

ٹرمپ کو انتخابی دھچکا، ایران، اسرائیل اور یوکرین سے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی کا امکان

ٹیکساس میں نئے ڈیٹا سینٹرز کی تعمیر روکنے کا اعلان، اربوں ڈالر کے منصوبے غیر یقینی کا شکار

ویڈیو

کیا مریم نواز مستقبل کی وزیراعظم ہوں گی؟ پنجاب کے شہریوں کی رائے سامنے آگئی

13 سالہ اقتدار کے باوجود پی ٹی آئی لنڈی کوتل میں کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کر سکی، شہری مایوس

مہمند میں ایک لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر، پی ٹی آئی 13 سال میں ایک جامعہ بھی نہ بناسکی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا