پی ٹی آئی کو بلے کے نشان کی واپسی خطرے میں، الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کردیے

پیر 13 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے 3 مارچ کو کرائے گئے انٹرا پارٹی انتخابات پر 7 اعتراضات عائد کردیے ہیں جس کے بعد تحریک انصاف کو بلے کے انتخابی نشان کی بحالی کا معاملہ بگڑ گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی رجسٹریشن پر سوالات اٹھائے اور کہا گیا ہے کہ الیکشنز ایکٹ کی سیکشن 208 ایک کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات 5 سال میں نہیں کرائے گئے۔

الیکشن کمیشن نے اعتراض عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا انتظامی ڈھانچا 5 سال سے نہیں ہے، بتایا جائے اب بطور سیاسی جماعت کیا اسٹیٹس ہے؟

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی نے سیکشن 202 پانچ کے تحت ان لسٹمنٹ کے لیے درکار ڈاکیومنٹس نہیں دیے، جبکہ انٹراپارٹی انتخابات کے ڈاکیومنٹ جمع نہیں کرائے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کیا پی ٹی آئی کی 31 جنوری 2024 کی جنرل باڈی مینٹگ سیکشن 208 تین کے مطابق تھی؟

الیکشن کمیشن کے مطابق سیکشن 208 تین کے تحت پارٹی الیکٹورل کالج بناتی ہے، پی ٹی آئی کے 3 مارچ کو مبینہ انٹرا پارٹی الیکشنز ریکارڈ کے مطابق جنرل باڈی کی قرارداد کے تحت وفاقی چیف الیکشن کمشنر لگایا گیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آئین کے تحت نیشنل کونسل سی ای سی سفارش پر وفاقی چیف الیکشن کمشنر تعینات کرتی ہے، جنرل باڈی اور وفاقی چیف الیکشن کمشنر کا کیا اسٹیٹس ہے؟

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ جنرل باڈی نے چیف آرگنائزر تعینات کیا پھر اسی چیف آرگنائزر نے وفاقی چیف الیکشن کمشنر کو نوٹیفائی کیا، کیا چیف آرگنائزر کی تعیناتی اور وفاقی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری جنرل باڈی کرسکتی ہے؟

الیکشن کمیشن نے سوال اٹھایا ہے کہ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشنز پر 5 درخواستوں پر کیا موقف ہے؟ کیوں نہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے خلاف سیکشن 208 پانچ کے تحت کارروائی کرے؟

واضح رہے کہ انٹر پارٹی انتخابات درست نہ کرانے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا، اور پھر عام انتخابات کے بعد پی ٹی آئی نے دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تھے جن کے مطابق بیرسٹر گوہر چیئرمین اور عمر ایوب سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت، مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، محسن نقوی

کابل، قندھار اور پکتیا میں پاک فضائیہ کے حملے، افغان ترجمان نے تصدیق کردی

پاک فوج کے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی

پاک افغان سرحدی جھڑپیں: دشمن کی شکست مقدر ہے، افواج فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں، خواجہ آصف

ویڈیو

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

پاکستان کیخلاف مودی، افغان اور نیتن یاہو کی ممکنہ سازش، قصور سانحہ، عمران ریاض بمقابلہ شاہد آفریدی

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان