عازمین کرام کو مکہ مکرمہ میں بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنا دی گئی ہے، ترجمان حج مشن

جمعرات 30 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمینِ حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سال پاکستان حج مشن 70 ہزار 105 سرکاری اور 80 ہزار سے زیادہ پرائیویٹ عازمین حج کی میزبانی کرے گا۔

حج مشن کے مطابق اب تک 170 پروازوں کے ذریعے 41 ہزار 477 سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ 10 دنوں میں مزید 28 ہزار 628 سرکاری عازمینِ حج مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔

ترجمان حج مشن کے مطابق نجی حج اسکیم کے تحت 10 ہزار سے زیادہ عازمینِ حج پہلے ہی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ یکم جون تک براہ راست مدینہ منورہ آنے والے تمام عازمینِ کرام مکہ مکرمہ پہنچ جائیں گے۔

سعودی حکام کے خصوصی تعاون سے مدینہ منورہ میں 30 ہزار 9 سو عازمینِ حج کو زیارتِ ریاض الجنہ کروا دی گئی ہے۔

پاکستان حج مشن کی موبائل ایپ ‘پاک حج’، 2 فری ہیلپ لائنز اور چار واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے عازمینِ حج کی شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔

حرمین شریفین میں 2 مرکزی اسپتال اور درجن بھر ڈسپنسریوں کے ذریعے 282 ڈاکٹرز اور طبی عملہ خدمات فراہم کر رہا ہے۔ مرکزی اسپتالوں میں جدید ایمبولینسز، لیبارٹریز، ایکسرے، الٹراساؤنڈ، ای سی جی، مائنر اُو ٹی، زنانہ ومردانہ وارڈ اور شعبہ دندان کی سہولیات موجود ہیں۔

عازمینِ حج کی سفری اور رہائشی سہولیات کے ساتھ ساتھ خوراک کی فراہمی کے لیے390 پاکستانی سول اور یونیفارم افسران و عملہ کام کر رہے ہیں۔ مذہبی امور کے 131 افسران و معاون عملہ مین کنٹرول آفس، مدینہ اور جدہ ایئرپورٹس، شعبہ گمشدگی وبازیابی، مدینہ ڈیپارچر سیل، مانیٹرنگ سیل، اکاؤنٹس و انتظامیہ کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔

مکہ و مدینہ میں گزشتہ 20 دنوں میں 115 عازمینِ کرام کو تلاش کر کے ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا۔ 683 بیگز، پرس اور 160 وہیل چیئرز تلاش کر کے مالکان تک پہنچائی گئیں۔

گزشتہ 20 دنوں میں خوراک کی 454، رہائش کی 1123، جبکہ ٹرانسپورٹ کی 264 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ حرم مکی میں داخلی راستوں پر تعینات حرم گائیڈز نے اب تک 17 ہزار 924 عازمینِ حج کو رہنمائی فراہم کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز