سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد کا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

اتوار 2 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ ایران کے سخت گیر مؤقف سابق صدر محمود احمدی نژاد نے ملک کے آئندہ انتخابات میں صدارتی امیدوار بننے کے لیے اندراج کرایا ہے۔ یہ انتخابات ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کے بعد منعقد ہو رہے ہیں۔

علما و فقہا کے زیرِ قیادت ملک کی شوریٰ نگہبان (گارڈین کونسل) امیدواروں کی جانچ پڑتال کرے گی جس کے بعد 11 جون کو اہل امیدواروں کی فہرست شائع ہوگی۔ ایران کے پہلے نائب صدر محمد مخبر کو ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد قائم مقام صدر مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے 28 جون 2024 کو قبل از وقت صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ملک میں 14ویں صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان عدلیہ، ایگزیکٹو اور اسپیکر پارلیمنٹ کے درمیان ملاقات کے بعد کیا گیا تھا۔ صدارتی امیداروں کی رجسٹریشن 30 مئی سے 3 جون تک ہوگی، جبکہ صدارتی انتخابات کی مہم 12 سے27 جون تک چلائی جائے گی۔

یاد رہے کہ سابق ایرانی صدر محمود احمدی  ںژاد 28 اکتوبر 1956 کو گامسر نامی گاؤں میں ایک لوہار کے گھر پیدا ہوئے تھے۔ سخت گیر مؤقف رکھنے والے احمدی نژاد 2005 اور 2013 کے درمیان 2 بار ایران کے صدر رہ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز