گلوکار سونونگم کے والد کے گھر سے 72 لاکھ روپے کی چوری

ہفتہ 25 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلوکار سونونگم کے 76 سالہ والد نے اپنے سابق ڈرائیور کے خلاف 72 لاکھ روپے چوری کرنے کے الزام میں کیس درج کرایا ہے۔ چوری کا واقعہ سونونگم کے ممبئی میں واقع گھر میں پیش آیا۔

گلوکار کے والد اگم کمار نگم‘ اوشی واڑہ اندھیری ویسٹ میں ونڈسر بلڈنگ میں رہتے ہیں۔ چوری کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔ سونونگم کی چھوٹی بہن نکیتا نے اوشی واڑہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

شکایت کے مطابق اگم کمار نگم کے پاس قریباً 8 ماہ سے ایک ڈرائیور ریحان کام کر رہا تھا جس کی کارکردگی اطمینان بخش نہ ہونے پر حال ہی میں اسے نکال دیا گیا تھا۔ اتوار کی دوپہر اگم کمار لنچ کے لیے ورسووا میں اپنی بیٹی نکیتا کے گھر گئے تھے اور کچھ دیر بعد واپس لوٹ آئے تھے۔

انہوں نے شام میں اپنی بیٹی کو فون کیا اور اسے بتایا کہ لکڑی کی الماری میں ڈیجیٹل لاکر میں رکھے ہوئے 40 لاکھ روپے غائب ہیں۔ دوسرے دن اگم کمار اپنے بیٹے کے گھر ویزا سے متعلق کسی کام سے گئے تھے اور شام میں واپس آئے۔ انہوں نے دیکھا کہ لاکر سے مزید 32 لاکھ روپے غائب ہیں۔

لاکر کو کوئی نقصان بھی نہیں پہنچا تھا۔ اگم کمار اور نکیتا نے اپنی سوسائٹی کا سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کیا جس میں دیکھا گیا کہ ان کا سابق ڈرائیور ریحان دونوں دن ایک بیگ کے ساتھ ان کے فلیٹ کی طرف جا رہا ہے۔

شکایت کے مطابق اگم کمار کو شبہ ہے کہ ریحان نقلی چابی کی مدد سے ان کے گھر میں داخل ہوا ہوگا اور اس نے بیڈروم میں ڈیجیٹل لاکر سے 72 لاکھ روپے چوری کر لیے۔ نکیتا کی شکایت پر اوشی واڑہ پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 380،454 اور 457 کے تحت ایک ایف آئی آر درج کرلی۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس کتنے لاکھ افراد نے فریضۂ حج ادا کیا، سعودی محکمہ شماریات نے بتادیا

جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے، 31 افراد جاں بحق، زمینی کارروائی کا اسرائیلی دعویٰ

’آج 2 کلیجیاں زیادہ کھا لیں‘، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یہ مشورہ کس کو دیا؟

اسلام آباد: عیدالاضحیٰ ٹریفک پلان، 400 سے زائد اہلکار تعینات، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ

پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا عید صفائی آپریشن شروع، وزیراعلیٰ مریم نواز خود نگرانی کررہی ہیں

ویڈیو

کراچی میں بڑی آفر: گوشت آپ کا ذائقہ ہمارا

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کی مبارکباد؛ اتحاد، قربانی اور قومی یکجہتی پر زور

یہ غلط فہمی ہے کہ یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کی حامی ہے، حافظ عبدالرحمان

کالم / تجزیہ

بے گھر بچوں کی عید

عید الاضحیٰ کے دن ایک خوش کن بات

ہر راستہ بیجنگ کی جانب