معاشی بحران کے سبب پاکستان مین گردوں کی پیوندکاری کا عمل معطل

بدھ 11 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھولنے کے معاملے پر پاکستان میں اعضاکی پیوند کاری متاثر ہونے لگی۔

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ لاہور کے مطابق اعضا کی پیوندکاری میں استعمال ہونے والی اہم دوا کی ملک بھر میں شدید قلت ہے ، اے ٹی جی نامی دوا نہ ہونے کے سبب گردوں کی پیوندکاری 3 ہفتے سے معطل ہے۔

ڈاکٹر فیصل سعود ڈار نے کہا کہ اے ٹی جی نامی دوا جرمنی سے درآمد کی جاتی ہے جو ایل سیز نہ کھولنے کے سبب میسر نہیں، گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں بھی صرف ایمرجنسی میں اعضا کی پیوند کاری کر رہے ہیں۔

اے ٹی جی دوا کی قلت پر ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی کا کہنا ہے کہ اے ٹی جی نامی دوا نہ ہونے کے سبب گردوں، بون میرو اور جگر کی پیوند کاری کے مریض متاثر ہو رہے ہیں۔

یہی نہیں اسلام آباد کے شفاانٹرنیشنل اسپتال میں بھی ای ٹی جی دوا نہ ہونے کے سبب اعضا کی پیوندکاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے امپورٹر کا دعویٰ ہے کہ اے ٹی جی دوا کے 2 ہزار انجیکشن کراچی ائیرپورٹ پر کسٹم حکام کی تحویل میں ہیں، مقامی بینک کی جانب سے گارنٹی نہ دینے کے باعث کسٹم حکام جان بچانے والی دوا ریلیز نہیں کررہے۔

مزید برآں ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ ڈالر نہ ہونے کے باعث ادویات اور ان کا خام مال کی درآمد کرنے میں مشکلات ہیں، حل کی کوششیں کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟