خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ۔
صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، صوبائی حکومت نے یہ منظوری یکم جولائی 2024ء سے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کے ذریعے دی۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کے لیے بنیادی جاری تنخواہ پر 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہےجبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کے لیے 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 10 فیصد اضافہ تجویز کیا تھا، تاہم وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں کی طرز پر اب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔