نازیبا ویڈیو اپلوڈ کرنے پر عظمیٰ بخاری کا فلک جاوید کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

جمعرات 25 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعت پنجاب عظمیٰ بخاری نے نازیبا ویڈیو اپلوڈ کرنے پر فلک جاوید کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے فلک جاوید کے خلاف درخواست میں ایف آئی اے، وزرات داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ فلک جاوید نامی خاتون نے ان کی ٹویٹر پر نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں، پہلے بھی فلک جاوید مختلف ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فلک جاوید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا جائے اور عدالت ایف آئی اے کو فوری تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کرے۔

’بطور صوبائی وزیر نہیں بلکہ ایک خاتون کے طور عدالت سے انصاف لینے آئی ہوں‘

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک نازیبا ویڈیو پر میری تصویر لگا کر سوشل میڈیا پر اچھالا گیا، میری تصویر کوٹویٹر پر باقاعدہ طور پر ایک پارٹی کے لوگوں نے وائرل کیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ لاہور ایک خاتون ہیں، میں بطور صوبائی وزیر نہیں بلکہ ایک خاتون کے طور عدالت سے انصاف لینے آئی ہوں۔

’عدالت سے پوچھنے آئی ہوں انصاف صرف پی ٹی آئی کو ملنا ہے یا کسی اور کے لیے بھی ہے‘

صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ کچھ 9مئی کی دہشتگرد بہنوں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی کی 2 خواتین نئی نئی ہیروئن بنی ہیں، 9مئی کی دہشتگردوں کوکہا جارہا ہے یہ قوم کی بیٹیاں ہیں، ہم بھی قوم کی بیٹیاں ہیں، ہمیں انصاف کون دے گا؟ عدالت سے پوچھنے آئی ہوں انصاف

صرف پی ٹی آئی کو ملنا ہے یا کسی اور کے لیے بھی ہے، ہم قانونی کارروائی کرتے ہیں تو آگے نہیں بڑھنے دی جاتی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ان سے پہلے حنا پرویز بٹ،ثانیہ عاشق اور مریم اورنگزیب کی جعلی نازیبا ویڈیوز پھیلائی گئیں، عاصمہ شیرازی اورغریدہ فاروقی کے خلاف گندی مہم آج بھی چل رہی ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مذکورہ خواتین قوم کی بیٹیاں نہیں ہیں؟

’وزیراعلیٰ مریم نواز خواتین کو تحفظ دینے کے لیے کوششیں کررہی ہیں‘

لیگی رہنما نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز خواتین کو تحفظ دینے کے لیے کوششیں کررہی ہیں، عدلیہ کا بھی فرض ہے کہ خواتین اوربچیوں کو تحفظ دے، آج میں یہاں لاہور ہائیکورٹ میں انصاف کے لیے کھڑی ہوں، میں ان خوش قسمتوں میں سے تو نہیں جن کا نمبر 3منٹ میں لگ جائے، اس وقت پوری قوم انصاف کا دہرا معیار دیکھ رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ میری تصاویر رات کو سوشل میڈیا پر پھیلائی گئیں اور آج میں صبح یہاں ہائیکورٹ کھڑی ہوں، عدالت سے استدعا ہے ایف آئی اے کو کارروائی کرنے کے لیے کہا جائے، میں اگر خود ایف آئی اے کو کہتی تو نوٹس 5منٹ میں معطل ہوجانا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو مہم چلارہے ہیں ان لوگوں کا ای سی ایل میں نام ڈالا جائے، نازیبا مواد کی مہم کچھ اوورسیز لوگ بھی چلارہے ہیں، میں سوشل میڈیا بریگیڈ کے سامنے سرنڈر کرنے والی نہیں ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری درخواستوں کے وقت عدالتوں میں چھٹیاں چل رہی ہوتی ہیں، چیف جسٹس عامر فاروق ان کے لیے چھٹی کے باوجود بھی بیٹھے ہوتے ہیں، جو جو فنکار پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہے، صرف اس کی عزت محفوظ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی کی نجکاری کا عمل مکمل ہونا نئے دور کا آغاز، معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف

آزاد کشمیر: 2 کھرب 86 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پینشن میں 7 فیصد اضافہ

مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی فلم سپر ہِٹ ہوگئی، عالمی باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

غروب آفتاب دیکھنا صحت کے لیے کیوں مفید ہے؟ نئی تحقیق میں دلچسپ فوائد سامنے آگئے

اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے 14 قیدی فرار، 4 کو دوبارہ پکڑ لیا گیا

ویڈیو

کروڑوں کی گاڑی میں آم فروخت کرنے والا تعلیم یافتہ نوجوان

شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن انتخابی مہم کا آغاز کرکے دیگر سیاسی جماعتوں پر بازی لے گئی

کالم / تجزیہ

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں

اردو کے مہان ادیبوں کی پسندیدہ ہیروئن

دوست احباب ’کرائے‘ پر دستیاب ہیں