الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی کوشش، ہر جگہ چیلنج کریں گے، عمر ایوب

بدھ 7 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمرایوب نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی بھونڈی کوشش ہے۔

لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل غلط اور غیرمنصفانہ ہے، یہ پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی بھونڈی کوشش ہے، ہم اس کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کا پیغام ہے، قوم نئے انتخابات کی تیاری کرے، عمرایوب

عمر ایوب نے کہا کہ اس ایکٹ کو ہر جگہ چیلنج کریں گے، یہ قانون اور آئین کے بالکل منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوابی میں پی ٹی آئی کا جلسہ سب نے دیکھا ، ہمارے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، ملک میں تازہ الیکشن ہمارا واحد مطالبہ ہے، ہمارا چرایا ہوا مینڈیٹ واپس کیا جائے، پاکستان نئے الیکشن کی طاقت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کو آئی پی پیز کے چنگل میں ن لیگ نے پھنسایا، عمر ایوب

ان کا کہنا تھا کہ وہ فنانس کے ایک طالب علم ہونے کی حیثیت سے بتا سکتے ہیں کہ یہ بجٹ عوام دشمن ہے، اس سے مہنگائی مزید بڑھے گی، شہباز شریف ،مریم نوازیہ سب لوگ کدھر بھاگیں گے، حسینہ واجد تو بھارت چلی گئی تھیں لیکن ادھر سے ہیلی کاپٹر نہیں جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز