چین میں وفات پانے والی طالبہ کی میت کب پاکستان پہنچے گی؟

ہفتہ 28 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین میں وفات پانے والی طالبہ کی میت پاکستان لانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

پاکستانی سفارتخانے نے چین میں وفات پاجانے والی طالبہ فرحانہ مشتاق کی میت کی وطن لانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، طالبا کی میت کو تیانجنگ سے بیجنگ ایئر پورٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے پی آئی اے کی پرواز میت لے کر کل صبح اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طالبہ کا جسدِ خاکی چین سے وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

یاد رہے کہ رواں ہفتے دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا تھا کہ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ چین میں انتقال کر جانے والی طالبہ کی یونیورسٹی اور اہلِ خانہ سے رابطے میں ہے۔

ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے کی مداخلت پر انشورنس کمپنی نے طالبہ کے ورثا کو معاوضے کی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کی اور یونیورسٹی نے طالبہ کی میت کی منتقلی کے اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کی۔

واضح رہے کہ ‏چائینہ میں تعلیم کےلیے جانے والی پاکستانی طالبہ فرحانہ مشتاق کا تعلق رحیم یار خان خانپور سے ہے، طالبہ طبعیت ناساز ہونے کے باعث وفات پا گئیں۔

سوشل میڈیا پر تنقید کی جارہی تھی کہ چائینہ میں پاکستان کا سفارتخانہ فیملی سے ڈیڈ باڈی پاکستان لانے اور دیگر اخراجات کی مد میں لاکھوں روپے مانگ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی وزرات خارجہ اور چائنیز حکام سے اپیل بھی کی جارہی تھی کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستانی طالبہ کا جسدِ خاکی فی الفور واپس پاکستان پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم