قصور سے کروڑوں روپے مالیت کا نایاب مگرمچھ برآمد

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے ضلع قصور میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی تحویل سے کروڑوں روپے مالیت کا نایاب مگرمچھ برآمد کیا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر نایاب نسل کے جنگلی جانوروں کی اسمگلنگ کے خلاف پنجاب بھر سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ جنگلی حیات نے قصور میں ایک کارروائی کے دوران نایاب نسل کا مگرمچھ برآمد کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ جنگلی حیات کا گلیات میں چھاپہ، نایاب جانوروں کی کھالیں، مصنوعات برآمد

جاری بیان کے مطابق، کارروائی کے دوران غیرقانونی تحویل سے ’مارش مگرمچھ‘ برآمد کیا گیا ہے جس کی لمبائی 7 فٹ ہے اور اس کی عالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برآمد کیا گیا مگرمچھ ’گٹ والا وائلڈ لائف بریڈنگ سینٹر‘ منتقل کردیا گیا ہے،  بیرون ملک مگرمچھ کی کھال اور گوشت فروخت کئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قلعہ سیف اللہ: نایاب پرندے خطرے میں، شکار پر سخت کارروائی کا فیصلہ

نایاب مگرمچھ کی غیرقانونی تحویل سے برآمدگی پر سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے محکمہ وائلڈ لائف کے افسران اور عملے کو شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پہلی بار پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ اور بقا کے لیے اتنے وسیع اقدامات کیے جارہے ہیں۔

مریم اورنگزیب  نے کہا کہ پہلی بار پنجاب میں جانوروں کے حقوق کا بھی تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے جو ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!