سابق جج ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی چیئرمین این آئی آر سی تعینات

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کو چیئرمین قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات (این آئی آر سی) تعینات کردیا۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی ختم، ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی کابینہ نے شوکت عزیز صدیقی کی تعیناتی کی منظوری دے دی، جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شوکت عزیز صدیقی کو 3 سال کے لیے چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) تعینات کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شوکت عزیز صدیقی کو 2018 میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں اداروں کی مداخلت پر بولنے پر ججز نے ساتھ دینے کے بجائے میرا سماجی بائیکاٹ کیا، شوکت عزیز صدیقی

بعد ازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے رواں برس مارچ میں ان کی برطرفی کو کالعدم قرار دیا، جس کے بعد وہ بطور جج ہائیکورٹ ریٹائرمنٹ کے تمام واجبات کے اہل قرار پائے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز