پیپلز پارٹی کا شہباز حکومت پر آئین شکنی کا الزام، وجہ کیا بنی؟

اتوار 15 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاق میں اتحادی حکومت کے اہم فریق کے تحفظات کے بعد مشترکہ حکومت تناؤ کی زد میں آگئی۔

اتحادیوں کی سہارے قائم شہبازشریف حکومت کے اہم فریق پیپلز پارٹی کی جانب سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلانے پر پیدا ہونے والے تحفظات تناؤ کی طرف بڑھنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وی ایکسکلیوسیو:2013 میں پیپلزپارٹی نے نواز شریف کو وزیر اعظم بنایا، شازیہ مری

میڈیا رپورٹ کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے اور نہ بلانے کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں تناؤ کی کیفیت رونما ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے پی پی کی جانب سے حکومت پر آئین شکنی کا الزام کیا گیا ہے جب کہ پی پی کی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حکومت آئینی طور  پر 90 روز میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی پابند ہے۔

شازیہ مری کے مطابق حکومت کے ابتدائی 300 دن گزرنے پر ایک بھی اجلاس نہیں بلایا گیا، وفاقی حکومت کو آئین سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سستی قدرتی گیس کی پیداوار میں کمی جبکہ مہنگی ایل این جی درآمد کر رہی ہے۔

اس حوالے سے شازیہ مری کا کہنا ہے کہ درآمد شدہ مہنگی ایل این جی کا بوجھ عوام پر ڈالنے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو کا وفاق میں بلوچستان کے حقوق کی پیروی جاری رکھنے کا عزم

واضح رہے کہ اس قبل پیپلز پارٹی کی جانب سے گیس بحران سے متعلق اٹھائے گئے سوالات پر وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے اس بحران کی ذمہ داری نگران حکومت پر عائد کر دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم