آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

بدھ 18 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

برسبین میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے 126 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے باآسانی 20ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کی 19 سالہ اوپننگ بیٹر فیبی لچ فیلڈ نے مسلسل دوسری 50 کی، انہوں نے 61 گیندوں پر 67 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ اوپنر بیتھ مونی نے بھی 55 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 24 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔

میچ کے آغاز پر پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم قومی ٹیم صرف 43 اوورز ہی کھیل سکی اور 125 رنز بناکر پوڑی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

اس سے قبل پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دی تھی۔

سیریز کا آخری اور تیسرا میچ 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آٹا، چکن، دالیں، پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی، شارٹ ٹرم مہنگائی بڑھ کر 11.38 فیصد ہو گئی

’تم کہاں ہو؟‘ پوچھنے اور لوکیشن بھیجنے کا طریقہ سمجھانے کی جھنجھٹ ختم، واٹس ایپ کا نیا فیچر آگیا

پیار اور دوستی کی لازوال کہانی، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ فلم کے 28 سال مکمل، کرن جوہر نے یادیں تازہ کردیں

کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کے 14 سال مکمل، یادگار تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے

اصولوں کی سیاست کرنے والے مولانا فضل الرحمان کے کچھ فیصلے چونکا دینے والے کیوں ہوتے ہیں؟

ویڈیو

دیر کالونی اسکول سانحہ: 7 روز میں انکوائری رپورٹ طلب، این او سی اور نقشے کی منظوری دینے والوں کا تعین ہوگا، عامر عبداللہ

ہمارے پھول جیسے بچے شہید ہوئے، مائیں ماننے کو بھی تیار نہیں ـ پشاور اسکول سانحے پر ہر آنکھ اشکبار

پھولوں کے شہر میں پھولوں کے جنازے، کے پی ایمرجنسی میں توسیع، بڑا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پشاور میں چھت نہیں، حکومتی نظام گرا ہے

دو قومیں، دو نسلیں

ایمرجنسی کے بعد تحریک انصاف کیا کرے؟