پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے بُری خبر، ہنڈریڈ لیگ میں کسی کھلاڑی کا انتخاب نہیں ہوسکا

جمعرات 13 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی لیگ دی ہنڈریڈ 2025 کے ڈرافٹ میں کسی پاکستانی کرکٹر کی بولی نہ لگ سکی، گزشتہ روز منعقدہ پلیئر ڈرافٹ میں دونوں صنف کی کرکٹ کے لیے کسی پاکستانی کھلاڑی کا انتخاب نہیں کیا گیا۔

پاکستان کے 5 کرکٹرز نے خواتین کے جبکہ 45 کرکٹرز نے مردوں کے ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن کروائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کیریبیئن پریمیئر لیگ میں کون سے پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے؟

غیر ملکیوں کی محدود تعداد اور انتخابی عمل کی مسابقتی نوعیت کے ساتھ، یہ مکمل طور پر حیران کن نہیں تھا کہ عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا، یسریٰ عامر، ارم جاوید اور جویریہ رؤف کا انتخاب نہیں کیا گیا۔

تاہم، یہ نسبتاً حیرت کی بات تھی کہ مردوں کے ڈرافٹ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں میں سے کسی کو بھی منتخب نہیں کیا گیا، باوجود اس کے کہ برطانوی لیگ کی بیشتر ٹیموں میں کئی غیر ملکی کرکٹرز کی پوزیشن دستیاب تھیں۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں شرکت سے کیوں روکا؟ وجہ سامنے آگئی

دی ہنڈریڈ کے رواں برس کے ڈرافٹ کے لیے فاسٹ بولر نسیم شاہ ایک لاکھ 20 ہزار پاؤنڈز کی ریزرو قیمت کے ساتھ سب سے زیادہ قیمت رکھنے والے پاکستانی کھلاڑی تھے جبکہ تجربہ کار آل راؤنڈر عماد وسیم اور ابھرتے ہوئے اسٹار صائم ایوب نے اپنی ریزرو قیمت ساڑھے 78 ہزار پاؤنڈز رکھی تھی۔

شاداب خان، حسن علی اور محمد حسنین کو 63 ہزار پاؤنڈ کی ریزرو قیمت کے ساتھ لسٹ کیا گیا تھا، اس کے برعکس، محمد عباس، حیدر علی اور عماد بٹ سمیت کئی دیگر نے ریزرو قیمت بتائے بغیر رجسٹریشن کرائی تھی۔

مزید پڑھیں: ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال، پاکستان جونیئر لیگ ختم

دی ہنڈریڈ کے اس سیزن کے موقع پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ یعنی ای سی بی نے فرنچائزز میں بیرونی سرمایہ کاری کی اجازت دی ہے، تمام 8 فرنچائزز کو اب سرمایہ کاری موصول ہوئی ہے، ان میں سے 4 کو انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل کے مالکان کی حمایت حاصل ہے۔

آئی پی ایل کے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ تعلقات پیچیدہ رہے ہیں، 2008 سے پاکستانی کھلاڑیوں کو اس بھارتی لیگ میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی، تاہم، وسیم اکرم اور رمیز راجہ جیسے سابق پاکستانی کرکٹرز نے گزشتہ برسوں میں کوچنگ اور کمنٹری کی خدمات سرانجام دی ہیں۔

مزید پڑھیں: بگ بیش لیگ کے لیے پاکستان کے کتنے مرد و خواتین کرکٹرز کی نامزدگیاں ہوئیں؟

پاکستان کے کھلاڑیوں کے علاوہ انگلینڈ کے تجربہ کار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو بھی مردوں کے ڈرافٹ میں نظر انداز کیا گیا ہے، 2024 کے اوائل میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے 42 سالہ کھلاڑی آئندہ سیزن کے لیے لنکاشائر کے ساتھ ایک سال کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد ڈرافٹ میں داخل ہوئے تھے۔

افغانستان کے بائیں ہاتھ کے اسپنر نور احمد اور نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مائیکل بریسویل سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے غیر ملکی کرکٹرز کے طور پر سامنے آئے، دونوں کی قیمت 2 لاکھ پاؤنڈزرکھی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟