حر جماعت کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو ضرورت پڑی تو حر فورس فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے بارڈر پر کھڑی ہوگی، اور ہو سکتا ہے بارڈر بھی کراس کر جائیں۔
انھوں نے یہ بات موجودہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر رد عمل دیتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا کہ کوئی بھی ہمارے وطن کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، حر جماعت کسی بھی قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت تنازع: ہم کراچی سے گلگت تک ہائی الرٹ ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
ان کا کہنا تھا کہ کہیں سے بھی ایڈونچر ہوا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور اگر ضرورت پڑی تو حر فورس سرحد پار کرنے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔














