دریائے نیلم میں پانی کی کمی کی خبریں بے بنیاد ہیں، محکمہ آبپاشی

جمعرات 22 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دریائے نیلم میں پانی روکے جانے کی خبروں پر ڈی سی نیلم اور محکمہ آبپاشی کے ذمہ داران کا مؤقف سامنے آگیا۔ بتایا گیا ہے کہ دریائے نیلم میں پانی کی کمی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نیلم ندیم احمد جنجوعہ کا کہنا ہے کہ دریائے نیلم اس وقت معمول کے مطابق بہہ رہا ہے دریائے نیلم کے پانی کے بہاؤ میں ابھی تک کمی نہیں ہوئی، اپنی آب وتاب سے بہہ رہا ہے۔ گزشتہ 3 روز کے اندر دریا کے بہاؤ میں کوئی کمی ریکارڈ نہیں کی  گئی۔

مزید پڑھیں: عالمی برادری نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ پر بھارتی حملے کا نوٹس لے، پاکستان کا مطالبہ

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشن گنگا ڈیم سے پانی روکے جانے کی خبریں گزشتہ رات سے گردش کررہی ہیں۔ کہا گیا تھا کہ بھارت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے کشن گنگا سے دریائے نیلم کا پانی روک لیا ہے، جس سے دریائے نیلم میں پانی کا بہاؤ معمول سے 40 فیصد تک کم ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ 23 اپریل 2025 کو بھارتی حکومت نے پہلگام حملے کے بعد سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دی تھی اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ردعمل میں چین نے مہمند ڈیم کی تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی لا کر منصوبے کو تزویراتی اہمیت دے دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز