آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے مزید شرائط رکھ دیں

ہفتہ 13 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے سامنے مزید شرائط رکھ دیں اور کہا  ہے کہ دسمبر تک قرضوں کی واپسی پر مطمئن کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پاکستان سے ڈو مور پر مبنی ایک اور مطالبہ سامنے آ گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کو دسمبر 2023 تک قرضوں کی واپسی پر آئی ایم ایف کومطمئن کرنا ہوگا۔

پاکستان نے دسمبر 2023 تک قرضوں کی ادائیگی کے لیے پلان ترتیب دیا ہوا ہے۔ دسمبر 2023 تک 6 سے 8 ارب ڈالر کی واپسی کے پلان پر آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف نے مئی اور جون تک 3.7 ارب ڈالر واپس کرنے کا پلان اور مزید 2.4 ارب ڈالر کی یقین دہانی مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سےمجموعی طور پر8.4 ارب ڈالرکی یقین دہانیاں طلب کی گئی ہیں کیونکہ آئی ایم ایف پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی ہدف سے کم جمع ہونے پرمطمئن نہیں۔
پاکستان کو چین سے مزید2.4 ارب ڈالر قرضوں کی واپسی کے لیے رول اورر یقینی بنانا ہو گا۔

اس سے قبل پاکستان نے چین سے 3 ارب ڈالر، سعودی عرب سے2 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے بھی 1 ارب ڈالر ملنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘