خاتون سینیٹری ورکر نے 9 لاکھ روپے مالک کو واپس کرکے ایمانداری کی مثال قائم کردی

ہفتہ 6 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت کے ’ستھرا پنجاب‘ منصوبے میں شامل خاتون سینیٹری ورکر نے کوڑا دان سے ملنے والے 9 لاکھ روپے مالک کو واپس کر کے ایمانداری کی مثال قائم کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نصرت بی بی صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں صفائی کا کام کرنے والے ایک لاکھ 30 ہزار ملازمین میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ملتان ایئرپورٹ: ڈیوٹی پورٹر نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی صبح محلہ نگہبان پورہ کی گلی میں کوڑے سے ایک پیکٹ ملا، جسے کھولنے پر نوٹوں کی گڈیاں سامنے آئیں۔

خاتون نے فوراً اپنے سپروائزر کو اطلاع دی، جنہوں نے پیسے کے مالک کو تلاش کرکے رقم واپس کردی۔

اس کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے بتایا کہ نصرت بی بی کو مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا جا رہا ہے، جبکہ ان کے ایک بیٹے کو ضلعی انتظامیہ میں نوکری بھی دی جا رہی ہے۔

5 بچوں کی ماں نصرت بی بی کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر نے محنت کرکے بچوں کو پالا ہے اور ہمیشہ رزق حلال کھایا ہے۔

انہوں نے افسران کی جانب سے حوصلہ افزائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میرے لیے یہ سب سے بڑا اعزاز ہے کہ مجھ جیسی غریب کو اتنی عزت دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: دیانت داری کی اعلیٰ مثال: پاکستانی معاون نے عراقی خاتون حاجن کا گم شدہ مہنگا فون واپس کردیا

واضح رہے کہ امریکی جریدے فوربز نے حال ہی میں ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کو دنیا کا سب سے بڑا منظم ویسٹ منیجمنٹ سسٹم قرار دیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس نظام کے تحت روزانہ قریباً 50 ہزار ٹن کچرا اٹھا کر ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!