پاکستانی شہریوں کے بیرونِ ملک سفر کو آسان بنانے کے لیے وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے پاکستانی شہریوں کے بیرونِ ملک سفر کو آسان بنانے کے لیے ویزا کلیئرنس سسٹم کی منظوری دے دی ہے۔ یہ نظام ویزا کے حصول کے لیے شفاف، محفوظ اور منظم طریقہ کار فراہم کرے گا۔

وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری سے متعلق کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی باضابطہ توثیق بھی کی گئی۔ وزیراعظم نے نجکاری کے عمل میں متعلقہ وزارتوں اور کابینہ اراکین کی کاوشوں کو سراہا، خصوصاً نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور وزیر خزانہ کے کردار کی تعریف کی۔

اہم پالیسی اور قانونی فیصلے

اجلاس میں دیگر اہم پالیسی اور قانون سازی سے متعلق فیصلے بھی کیے گئے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر کابینہ نے آف گرڈ پاور پلانٹس لیوی ایکٹ 2025 میں توسیع کی منظوری دی، جس کے تحت تھرڈ پارٹی کے ذریعے کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس فروخت بھی اس قانون کے دائرہ کار میں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیے مذاکرات کی آڑ میں امن و امان خراب نہیں کرنے دیں گے، وزیراعظم: وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے

سرکاری خریداری کے نظام کو جدید بنانے کے لیے کابینہ نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) آرڈیننس 2002 میں ترامیم کی اصولی منظوری دی، تاکہ ٹینڈرنگ اور پروکیورمنٹ کے عمل کو موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

تعلیم، قانون سازی اور دیگر منظوری

کابینہ نے نیشنل یونیورسٹی فار سیکیورٹی سائنسز اسلام آباد بل 2025 کی منسوخی کی منظوری دی اور قومی اسمبلی میں پرائیویٹ ممبرز بلز اور دیگر قانون سازی پر مؤثر مشاورت کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کر دی۔

اس کے علاوہ نیشنل کینابس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری پالیسی 2025 کی منظوری دی گئی، جس کا مقصد دواسازی اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں پودوں پر مبنی وسائل کے استعمال کو باقاعدہ فریم ورک کے تحت فروغ دینا ہے۔

دیگر فیصلوں کی توثیق

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 20 اکتوبر، 5 نومبر اور 21 نومبر 2025 کے اجلاسوں کے فیصلوں، جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کے 18 دسمبر 2025 کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ اجلاس: قومی خزانے پر بوجھ بننے والے اداروں کو ختم کرنے کے لیے سفارشات پیش

اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی مفاد، معاشی اصلاحات، سیاسی استحکام اور عوامی اعتماد حکومت کی تمام پالیسیوں کا بنیادی محور رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!